سوشل سکیو رٹی ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر کمشنر کا نوٹس
محمد علی کا دور ے کے دوران ہسپتال میں تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال، ماڈل ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ نے انہیں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دورے کے دوران کمشنر محمد علی مختلف وارڈز میں گئے ، جہاں ایک مریض نے ادویات دستیاب نہ ہونے کی شکایت کی جس پر کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر وں کو ہدایات جاری کیں کہ ہر مستحق مریض کو ہسپتال سے مفت، معیاری اور بروقت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والا ہر مریض حکومت کی ترجیح ہے اور علاج معالجے یا ادویات کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ کمشنر نے ہسپتال میں تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسر وں اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کی رفتار میں فوری اضافہ کیا جائے ، اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کر کے جلد از جلد عوام کیلئے فعال کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments