جعلساز ی‘رشوت لینے پر نکاح خواں سمیت 6ملازمین گرفتار

جعلساز ی‘رشوت لینے پر نکاح خواں سمیت 6ملازمین گرفتار

اینٹی کرپشن نے محکمہ جنگلات کے الیاس، نعیم، راجہ نعیم ،پٹواری حسیب کوقابوکرلیا نکاح خواں بلال، رجسٹرار جاوید بوگس نکاح نامے پر جوڈیشل ایکشن منظوری پرگرفتار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے محکمہ جنگلات کے کلرک اور بوگس نکاح نامہ کے الزام میں نکاح خواں سمیت 6 سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت اور ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی کی گئیں ۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات نثار احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کرمحکمہ جنگلات کے ملازم الیاس کو 20ہزار، کلرک نعیم افضل ،نائب قاصد راجہ نعیم کو 30ہزار اور پٹواری حسیب مدنی کو 50ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کیا جب وہ رقم جیب میں ڈال رہے تھے ۔ دوسری کارروائی میں نکاح خواں بلال اور نکاح رجسٹرار جاوید کو بوگس نکاح نامہ کے الزام میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد گرفتار کرلیاگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ رشوت وصول کرنیوالے ملازمین قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کا ٹھکانہ جیل ہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...