سیٹھ باور بشیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی:انس گیلانی
اہلِ علاقہ مخلص اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہوگئے :محفل قرآن سے خطاب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ناظم نظام آباد سیٹھ باور بشیر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے محفلِ قرآن و دعا کا اہتمام کیا گیا۔سیٹھ داور بشیر،سیٹھ ندیم،سلمان حبیب،سیٹھ عثمان، قاری اقبال ساقی،سیٹھ عرفان، نصر چٹھہ،نعیم اشرف،مہر فیاض فیضی،شکیل اعوان اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب ، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔سید انس عثمان گیلانی نے خطاب کرتے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے ، ہر ذی روح نے ایک دن موت کا ذائقہ چکھنا ہے ۔ دنیاوی زندگی عارضی جبکہ آخرت کی زندگی دائمی ہے ، لہٰذا انسان کو اپنی زندگی اللہ کی رضا، نیک اعمال اور مخلوقِ خدا کی خدمت میں گزارنی چاہیے ۔ سیٹھ باور بشیر مرحوم ایک ملنسار، خوش اخلاق اور سماجی شخصیت تھے ، جنہوں نے اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ محبت اور خلوص کا برتاؤ کیا۔ ان کی وفات سے اہلِ علاقہ مخلص اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم انکی نیکیاں اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments