حافظ آباد:شہر کے سنگم میں واقع گرائونڈ جوہڑ بن گئی

حافظ آباد:شہر کے سنگم میں واقع گرائونڈ جوہڑ بن گئی

سیوریج کی بندش سے پانی جمع ،امراض پھوٹنے لگے ، علاقہ مکینوں کا احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)حافظ آباد شہر کے سنگم میں واقع ہاؤسنگ کالونی فیز ون کی گراؤنڈ واسا کی مبینہ غفلت اور لاپروا ئی کے باعث جوہڑ بن گئی ،علاقہ میں گندگی وغلاظت پھیلنے سے ڈینگی سمیت مختلف امراض پھوٹنے لگی جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ۔ علاقہ مکینوں نے علی خان کی قیادت میں واسا کیخلاف شدیدا حتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ کالونی میں واقع گراؤنڈ جس میں بچے اور نوجوان کھیلتے تھے ،وہ اب واسا کی سیوریج لائن کی بندش سے جوہڑ میں تبدیل ہوکر بیماریوں کا موجب بن گئی ہے جس سے نہ صرف مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے بلکہ یہاں مختلف موذی امراض بھی پھوٹ رہے ہیں ،واسا ہر گھر سے ہزاروں روپے بلز وصول کررہاہے لیکن ہاؤسنگ کالونی میں صفائی ستھرائی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ ہاؤسنگ کالونی میں واقع گراؤنڈ کو جوہڑ میں تبدیل ہونے سے بچایاجائے اور صفائی ستھرائی کا اہتمام کرکے علاقہ مکینوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...