یوم آزادی پر تا ریخی قلعہ سیالکوٹ میں پرچم کشائی

 یوم آزادی پر تا ریخی قلعہ سیالکوٹ میں پرچم کشائی

صوبائی وزیر منشا اللہ ،ڈپٹی کمشنر ،سٹیشن کمانڈر‘ارکان اسمبلی ‘ ڈی پی او کی شرکت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )یوم آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تاریخی قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی ،مہمان خصوصی صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشا اﷲ بٹ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار خان، ڈی پی او دوست محمد، اراکین اسمبلی فیصل اکرام اور شکیلہ آرتھر، خواجہ سلطان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔تقریب میں سکھ‘مسیحی اور ہندو برادریو ں کے نمائندوں سمیت دیگر اقلیتوں نے بھی شرکت کی ۔صبح ٹھیک 9 بجے سائرن بجایا گیا اور فضا ملی نغموں سے گونج اٹھی۔ پنجاب پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور اسکاؤٹس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔صوبائی وزیر منشا اﷲ بٹ، ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر وقار خان، ڈی پی او دوست محمد نے اس موقع پر پودے بھی لگائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...