ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ناگزیر :اے پی سی
شرکا کا ملکی کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کا عزم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جشن آزادی کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیالکوٹ کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔کانفرنس کی قیادت مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری انجینئر اعجاز نصر نے کی۔ کانفرنس کے مہمانانِ خصوصی میں مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، صدر علما مشائح شیخ یعقوب اور ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر شیخ فیاض شامل تھے ۔کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورتحال، قومی یکجہتی، ملکی استحکام اور باہمی اتحاد و اتفاق کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتحاد، اتفاق اور مثبت سیاسی و دینی کردار کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔شرکا نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی ترقی، امن و سلامتی اور اتحادِ امت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments