گوجرہ :موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ ، 2بھائی شدید زخمی
امجد اور انصر ویلڈنگ کی دکان پر کام کر رہے تھے ،حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل
گوجرہ (نامہ نگار )میانہ گوندل میں موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے 2بھائی شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کیمطابق میانہ گوندل میں امجد اقبال اپنے بھائی انصر اقبال کے ساتھ اپنی ویلڈنگ کی دکان پر کام کر رہا تھا۔ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار وں نے آ کر فائرنگ کر دی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دیا گیا۔ میانہ گوندل پولیس نے محمد ارشد کی درخواست پر اکرام، علی حسنین اور جاوید اقبال سمیت 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فریقین میں سابق لڑائی پر مقدمہ بازی چل رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments