پاکستان ہمیشہ قائم رہیگا ،دشمن برباد ہونگے :پیر دائود

پاکستان ہمیشہ قائم رہیگا ،دشمن برباد ہونگے :پیر دائود

نظام مصطفیؐ کا نفاذ کردیا جائے تو پاکستان کو درپیش مسائل و مشکلات ختم ہو جائینگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پاکستان عطیہ خدا وندی اور اولیا کرام کا فیضان ہے ،اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور رسول کریمؐ کی برکت سے یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا جبکہ اسکے دشمن ہی نیست و نابود ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جماعت رضائے مصطفیؐ پاکستان کے زیراہتمام آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالاسلام میں 79ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیارے وطن کے حصول کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے۔

اس ملک کا مقصد نظام مصطفیؐ کا نفاذ تھا لیکن افسوس کہ آج کے حکمران اس مقصد کو بھول گئے جس کی وجہ سے ہمیں بے شمار مشکلات و مصائب کا سامنا ہے ۔صاحبزادہ داؤد رضوی نے مزید کہا کہ آج بھی اگر ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ کردیا جائے تو پاکستان کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ تقریب میں قرآن خوانی و نعت خوانی کے بعد شہدا پاکستان و شہدا کشمیر کیلئے بلندی درجات اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...