عید میلاد النبیؐ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے :ڈی سی گجرات

عید میلاد النبیؐ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہے :ڈی سی گجرات

جلوس روٹس پر سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کی جا رہی :اجلاس سے خطاب

گجرات (نامہ نگار )جشنِ عید میلاد النبی ؐکے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان، صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق جلوسوں اور مذہبی پروگراموں کے روٹس پر سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔امن کمیٹی کے اجلاس میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ چوک شاہ ولایت سے لے کر چوک پاکستان تک مرکزی جلوس کے روٹ پر سب کو دعوتِ عام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ؐکی ولادت کی خوشی مختلف طریقوں سے منائی جاتی ہے اور سب کو چاہیے کہ باہمی رواداری کے ساتھ اس دن کو منائیں۔سید الطاف کاظمی نے کہا کہ محرم اور صفر کے انتظامات پر امن کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو ہر طرح سے تحسین پیش کی جاتی ہے ، اور اسی طرح ربیع الاول میں بھی اہلِ تشیع ملتِ جعفریہ کی جانب سے ضلع بھر میں امام بارگاہوں میں جلوسوں کا استقبال کیا جائے گا۔سید الطاف رضوی نے کہا کہ امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ میں جلوس کا استقبال کیا جائے گا اور پہلے کی طرح میلاد النبی ؐ کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...