نوسربازوں نے سابق پو لیس ملازم سے 2کروڑ 90لاکھ روپے ہتھیالئے
کامونکے (تحصیل رپورٹر )دو نوسربازوں نے 10کنال اراضی فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر ریٹائرڈ پولیس ملازم سے کروڑوں روپے ہتھیالئے۔
بتایا گیا ہے کہ حبیب پورہ کے اشفاق اور جواد احمد نے خود کو اراضی کے مالکان ظاہر کرکے فروخت کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے لاہور کے سابق پولیس ملازم محمد اعظم سے مبینہ طور پر دو کروڑ نوے لاکھ روپے بٹورلئے ، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments