مسلط حکمران بانی پی ٹی آئی کی بیماری پر بھی سیاست کر رہے :ناصر چیمہ
راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے ناصر چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فارم 47کی پیداوار مسلط حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔۔۔
مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہ گا ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیماری پر بھی سیاست کی جارہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہاکہ عمران خان کو رات کے اندھیرے میں الشفا ہسپتال کے بجائے کسی دوسرے ہسپتال لاکر چند گھنٹے بعد رات کی ہی تاریکی میں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ،سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار پر حکمرانوں کیخلاف تو ہین عدالت کی کارروا ئی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments