گوجرہ :غیر قانونی سلاٹر ہائوس سے 1400کلو مضر صحت گوشت برآمد
گوجرہ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی گوجرہ اورمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 14 سو کلو مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے ملکوال کے علاقہ گوجرہ میں موجدین کالونی میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر 1400 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔ چھاپہ مار ٹیموں نے گوشت سپلائی میں استعمال ہونیوالی 2کاریں، 2پک اپ اور ایک موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گوشت کو تلف کرکے 5ملزموں کیخلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کر ا دیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جیل روڈ پر واقع معروف مال کے 2سیکشنز کو انتہائی ناقص انتظامات جبکہ 2معروف سویٹس پروڈکشن یونٹس کو جرمانے کردیئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments