ڈپٹی کمشنر کی لدھیوالہ میں کھلی کچہری ،شکایات کے انبار
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے سخت سوالات کے خوف سے کچہری سے راہ فرار اختیار کر لی
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی کھلی کچہری میں شکایت کے انبار لگ گئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ندیم احمد سائلین کے سخت سوالات کے خوف سے کھلی کچہری سے راہ فرار اختیار کر گئے ، ڈپٹی کمشنر نے شکایت پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کر د ئیے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن انصاف دہلیز پر کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے لدھیوالہ میں کھلی کچہری لگائی اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید سمیت تمام اداروں کے اعلیٰ افسر وں نے شرکت کی۔
لوگوں نے شکایات سناتے ہوئے بتایا کہ راجباہ بند ہونے کی وجہ سے پانی نے کھیتوں میں داخل ہو کر فصلوں کو تباہ کر دیا ،ڈپٹی کمشنر نے لدھیوالہ وڑائچ میں عدم صفائی کی شکایت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین لدھیوالہ وڑائچ کی پرنسپل کے خلاف کالج میں زیر تعلیم طالبات کے شکایت کنندہ والدین کے سوالات اور کالج میں ہونے والی بدعنوانی اور زائد فیسیں وصول کرنے کے جوابات کے خوف کی وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ندیم احمد کھلی کچہری سے راہ فرار اختیار کر لی ۔ ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کی درخواست پر پریس کلب لدھیوالہ کو سرکاری سطح پر عمارت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments