وزیر آباد :کمشنر کا نالوں ،دریائوں میں سیلابی صورتحال، نمٹنے کیلئے تیاری کا جائزہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کی بلند ہوتی سطح کے بعد وزیرآباد کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال اور نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے لاڈو دی پلی نالہ پلکھو میں پانی کا سطح کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں اور عوام کو بھی آگاہ کرتے رہیں ۔بعد ازاں سڑک کی خوبصورتی اور گرین بیلٹ کی بیوٹیفکیشن کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے کمشنر محمد علی کو مون سون کے حوالے سے مختلف اقدامات اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ تحصیلدار وزیرآباد ملک ندیم مسعود برتھ بھی ہمراہ تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments