ڈی سی کالونی الیکشن:لیگی رہنمائوں نے اخلاص گروپ کی حمایت کر دی
راہوالی(نمائندہ دنیا)مسلم لیگی رہنما کاشف کھوکھر، رانا عدنان اور شیخ برادران نے درجنوں ساتھیوں سمیت سرمد رضا نائیک کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ کے دوران ڈی سی کالونی کے الیکشن میں اخلاص گروپ کے صدراتی صاحبزادہ عاشق حسین طور کی باضابطہ حمایت کا اعلان کر دیا۔
نیلم کمرشل، رچنا بلاک اور بولان بلاک کے دورے کے مکینوں نے سوسائٹی میں مسائل کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دئیے ۔ عاشق حسین طور نے رہائشیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچی سوسائٹی کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments