پنجاب کالج یونیورسٹی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

پنجاب کالج یونیورسٹی میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

نوجوان نظریاتی ،جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ٹیکنالوجی پر توجہ دیں :شہزاد رفیق

گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر )پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنگ ستمبر 1965 کے غازیوں اور شہدا کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا گیا۔ طلبہ نے تقاریر ،خاکوں اور ملی نغموں کی مدد سے پاکستان سے محبت اور جذبہ ایمانی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق،ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ ،ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبا کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اپنے دشمن سے ہمیشہ جنگ نظریہ کی بنیاد پر لڑی گئی اور یہ جذبہ ہمیشہ ہی قائم رہے گا کیونکہ دنیا میں دو ریاستیں ایسی ہیں جو کلمہ اور دین اسلام کے نام پر قائم کی گئی ہے ان میں ایک ریاست مدینہ اور دوسری پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جنگیں ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑی جاتی ہیں حالیہ دور میں پاکستان نے انڈیا سے برتری صرف اور صرف ٹیکنالوجی کی بدولت اور اسلام کے بنیادی جذبہ جہاد کی بدولت حاصل کی ،اب پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ ہے وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں تاکہ ہم اپنی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے علاوہ اپنی معاشی سرحدوں کا بھی دفاع کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...