موجودہ دور حکومت میں کسان اور کاشتکار پس کر رہ گیا:ناصر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی کسانوں اور کاشتکاروں کے خلاف انتقامی پالیسیاں اور استحصال مسلسل جاری ہے۔
جہاں حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کا مناسب معاوضہ ادا نہیں کر رہی وہاں پر پاسکو کے گودام میں گندم کی بوریوں پر مبینہ طور پر پائپ لگا کر پانی چھوڑ دینے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہیں ۔ رکن صوبائی اسمبلی ناصر چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں کسان اور کاشتکار پس کر رہ گیا اور مہنگی بجلی کھاد، ادویات اور بیج نے رہی سہی کسر نکال کر رکھ دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments