پی ٹی آ ئی کا لانگ مارچ قوم نے مسترد کر دیا :نوابزادہ اصغر

پی ٹی آ ئی کا لانگ مارچ قوم نے مسترد کر دیا :نوابزادہ اصغر

عسکری قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا

گجرات(سٹی رپورٹر )ممتازسیاسی رہنما نوابزادہ اصغرعلی خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد ﷲ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کامیاب سفارتکاری کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ،داخلی وخارجی انتشار کسی صورت بھی قبول نہیں کیاجائے گا،عسکری قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پنجاب میں دال نہیں گلے گی،تحریک انصاف کے 27ستمبرمارچ ڈرامے کوقوم نے مسترد کردیا،کرپٹ عناصر،بدمعاشوں وقبضہ مافیا کی اب صفائی ہوگی ،قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں گے ۔

نوابزادہ اصغرعلی خاں کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نعرے کو پنجاب کے غیورعوام نے مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ پہلے اپنے صوبے میں جاری دہشت گردی،کرپشن کے خاتمے پرتوجہ دیں، ان کاکہناتھاکہ پوری قوم سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اوراداروں کیساتھ ساتھ ڈٹ کرکھڑی ہے جب بھی آوازدیں گے یک زبان لبیک کہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے 27ستمبراسلام آباد مارچ کوغیورعوا م نے مسترد کردیا انشااﷲ انہیں ہرجگہ ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا، ملک میں انارکی، بدمعاشی،ظلم انتشار پھیلانے کی کسی بھی سیاسی جماعت کواجازت نہیں دی جائے گی جوایسے اقدامات کرے گا وہ اپنے اعمال کاخود ذمہ دارہوگا، جلد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان تمام بحرانوں سے نکل جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...