دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے :سیٹھ عبد الرحمن

دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے :سیٹھ عبد الرحمن

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے پس پردہ محرکات سامنے لائیں

کامونکے (تحصیل رپورٹر )امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سیٹھ حافظ عبدالرحمن اور حمزہ رحمن نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا بزدلی اور سفاکیت کی مثال ہے ، دہشتگرد خون بہا کر پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ، حملے میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی فوری مدد کی جائے ۔ جمعہ کے مقدس روز انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، مل کر اس عفریت کو ختم کرنا ہو گا۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے پس پردہ محرکات سامنے لائیں کیونکہ کے پی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال ساری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،دشمن وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ، ان سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک اور عوام کی حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...