حکمران پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خوفزدہ :ناصر چیمہ

حکمران پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے خوفزدہ :ناصر چیمہ

سیاسی کارکنوں کو دبانے کیلئے گرفتاریاں ، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے

راہوالی (نمائندہ دنیا )بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان ، استخار احمد ڈھانجہ کے بیٹے و دیگر کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم پی اے چودھری ناصر چیمہ نے کہا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی کال سے خوفزدہ ہیں اور انکی نیندیں حرام ہو چکی ہیں جبکہ انہیں اپنے اقتدار کا سورج بھی غروب ہوتا نظر آرہا ہے اسی خوف کے باعث حکومت کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو دبانے اور لانگ مارچ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں تاہم حکومت کے کسی بھی غیر جمہوری اقدام سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال سے پریشان ہیں اور انکے ہوش اڑ چکے ہیں اگر پرامن احتجاج کو سبوتاژکیا گیا تو یہ جمہوریت پر شب خون ہوگا ،حکومت کو سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے بجائے عوامی مطالبات سننے اور سیاسی معامالات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی پالیسی اختیار کرنے چاہیے ورنہ کارکنوں کے سیلابی ریلے کو روکناممکن نہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...