بھٹہ ا نڈسٹری تبا ہی کے دھانے پہنچ گئی : زمان ڈوگر
پٹرول ڈیزل مہنگا،دیگر اخراجات بڑھنے سے کاروبار چلانا دشوار :نصراللہ خان
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )بھٹہ خشت ایسوسی ایشن حافظ آباد کا اجلاس ضلعی صدر میاں زمان ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں بھٹہ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میاں زمان ڈوگر نے کہا کہ بھٹہ انڈسٹری تبا ہی کے دھانے پر ہے ،2ماہ سے ہونے والی بارشوں سے بھٹے بند ہیں جو موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب چلانا دشوار ہو گئے ہیں جس سے لاکھوں افراد کے بے روز گار ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر پنڈی بھٹیاں محمد نصراللہ خان نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی بڑ ھتی قیمتوں اور آئے روز کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ سے اینٹوں کے پیداواری اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں جس سے کاروبار چلانا مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں لیبر کے بڑھتے اخراجات اس کے علاوہ ہیں جس سے بھٹہ انڈسٹری کا کاروبار چلانا دشوار ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھٹہ انڈسٹری کو تبا ہی سے بچانے کیلئے ریلیف پیکج دینا چا ہیے تاکہ لاکھوں افراد بے روز گاری سے بچ سکیں۔ اجلاس سے اتحاد بھٹہ مزدور یونین کے صدر غلام عباس حیدری نے بھی خطاب کیا ،بعد ازاں اجلاس کے شرکا کو ظہرانہ دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments