ایسوسی ایٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب کی جانب سے شہریوں کی 40شکایات کا ازالہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ایسوسی ایٹ ایڈوائزر، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ،ریجنل آفس گوجرانوالہ غلام سرور نے گجرات میں گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔
بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس،پوسٹل لائف انشورنس، ای او بی آئی، نادرا، پی ٹی سی ایل، بینوولنٹ فنڈ اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں تھیں۔ ٹوٹل 60 شکایات سنی گئیں جس میں سے 40 شکایات کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا گیا باقی 20 شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments