عالم چوک :ڈی سیل کلینک ازخود کھولنے پر دوبارہ سر بمہر
شکایات پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سالب فاروقی کی کارروائی ،پولیس کو نگرانی کی ہدایت
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ میں محکمہ صحت کا سلمیٰ کلینک پر چھاپہ، مبینہ طور پر ڈی سیل کیا گیا کلینک دوبارہ سیل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 20 روز قبل لدھیوالہ میں واقع عطائی لیڈی ڈاکٹر سلمیٰ مالک کے کلینک میں اسکے بیٹے عطائی ڈاکٹر اسامہ اور بہو نے دوران سیزرین نیہا نامی خاتون کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کر دیا اور نومولود پر مبینہ تشدد کیا گیا جس سے اسکی پسلیاں ٹوٹنے سے موت واقع ہو گئی۔ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سالب فاروقی نے چھاپہ مار کر سیل کر دیا تھا، پندرہ روز گزرنے کے بعد عطائی لیڈی ڈاکٹر سلمیٰ مالک نے کلینک کو بغیر اجازت مبینہ طور پر ڈی سیل کر کے خواتین کے دوبارہ سیزرین آپریشن شروع کر د ئیے تھے جسکی شکایت ملنے پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سالب فاروقی نے چھاپہ مار کر کلینک کو دوبارہ سیل کر دیا اور ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کو خط لکھ دیا کہ عطائی ڈاکٹر سلمیٰ مالک کے سیل کیے گئے ہسپتال کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں دائر کیس کے فیصلہ آنے تک اسے ڈی سیل نہ کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments