مختلف علاقوں میں ناقص صفائی ، کمپنی سے جواب طلب
ڈپٹی کمشنر کا فتو منڈ روڈ، شوکت کالونی، عمران کالونی، سکول والا بازار کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرنوید احمد نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فتو منڈ روڈ، شوکت کالونی، عمران کالونی، سکول والا بازار، آر اے بازار، کچا ایمن آباد روڈ، مشرقی بائی پاس، نہر اپر چناب اور کچا فتو منڈ چوک و جناح روڈ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تجاوزات، سیوریج اور سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ فتو منڈ روڈ، شوکت کالونی، عمران کالونی، سکول والا بازار اور آر اے بازار کے دورے کے دوران مختلف گلیوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے جواب طلب کرلیا۔ مشرقی بائی پاس اور نہر اپر چناب کے اطراف صفائی ستھرائی اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے فیروز والا پل کے قریب تجاوزات کے خاتمے کیلئے پیرا فورس کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہری علاقوں سے بھینسوں کے باڑوں کے انخلا اور سڑکوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے حوالے سے پیرا فورس حکام سے روزانہ پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments