سیاسی جماعتوں نے ملک اندھیرے میں جھونک دیا :ضیا اللہ

سیاسی جماعتوں نے ملک اندھیرے میں جھونک دیا :ضیا اللہ

سر حدیں کھوکھلی کی جا رہیں ،خزانہ احتجاجیوں کی نذر ہو رہا :اجلاس سے خطاب

گوجرانوالہ، حافظ آباد (نیوز رپورٹر ، نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )پاکستان اس وقت مشکلات سے دو چار ہے ملک کی سرحدیں کھوکھلی کی جا رہی ہیں پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے علما و مشائخ نے قربانیاں دے کر یہ پاک ملک حاصل کیا تاکہ اس میں قران و سنت کی بالادستی ہو لیکن سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر اندھیرے میں جھو نک دیا موجودہ حالات ملکی خانہ جنگی کی طرف جاتے محسوس ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علما و مشائخ کونسل پاکستان کے چیئرمین پیر محمد ضیا اللہ قادری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیر سید عمر شاہ گیلانی، پیر عتیق الرحمن صدیقی، علامہ عظیم مجددی ،بابا جی عمران نظیر ڈار ، پیر سیف اللہ رضوی، علامہ مدثر حسین مجددی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے تو ہم ثالثی کردار ادا کر سکتے ہیں، حکومت پاکستان اور اپوزیشن میں مذاکرات غیر متنازعہ شخصیات ہی کر ا سکتی ہیں تاکہ ملک کے حالات درست ہو سکیں۔ مرکزی چیئرمین نے کہا کہ لوگ اس وقت دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں جبکہ ملک کا خزانہ احتجاجیوں کی نذر ہو رہا ہے ، کنٹینرز پکڑ کر ترسیل کا کام ٹھپ ہو گیا جس سے اشیا خور و نوش مہنگی ہو چکی ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقتدار کی جنگ میں ملک کی سرحدوں کو کھوکھلا نہ کیا جائے تاکہ جس مقصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد حاصل ہو سکیں اور نظام مصطفی کا نفاذ عملی طور پر رائج ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...