تتلے عالی:راستہ روک کر درانتیوں سے حملہ ،3خواتین شدید زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار )ونڈالہ ورکاں میں 3 افراد نے درانتی،ڈنڈوں سے 3خواتین کو زخمی کردیا۔
نواحی گاؤں ونڈالہ ورکاں کی عظمت طاہرہ، میمونہ بی بی،بشریٰ بی بی بعد دوپہر ڈیر ے سے واپس آرہی تھیں کہ گاؤں کے قریب پہلے سے موجود اختر مسلح درانتی نے گالیاں دیں،بدتمیزی کی ،ہراساں کیا منع کرنے پر ملزم نے درانتی سے میمونہ کے سر پر وار کیا اسی دوران اصغر بھی موقع پر آگیا جس نے ڈنڈے سے حملہ کرکے تینوں خواتین کو زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments