انسانی سمگلنگ اور جعلی ویزا میں ملوث 7افراد گرفتار

انسانی سمگلنگ اور جعلی ویزا میں ملوث 7افراد گرفتار

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزامات عائد

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور جعلی ویزا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں متعدد اشتہاری ملزم بھی شامل ہیں،ملزموں کو گوجرانوالہ ،گجرات اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزموں میں سہیل شفقت، کلیم اللہ، فہیم احمد قریشی، ارشد علی بھٹی، رمیز حیدر، منیر مظہر اور آصف اکرم شامل ہیں۔گرفتار ملزم شہریوں کو اٹلی، سعودی عرب، عمان، آذربائیجان اور دیگر یورپی ممالک بھیجنے اور ملازمتیں دلا کر روزگار فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم سمیٹتے تھے ۔ ملزموں پر متاثرین سے مجموعی طور پر 41 لاکھ 81 ہزار روپے بٹورنے کا الزام ہے۔ سیالکوٹ سرکل نے فہیم احمد قریشی نامی ملزم کو 4 مختلف ایف آئی آرز میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا۔ ملزم نے چار شہریوں کو یورپ بھیجنے کے نام پر رقم وصول کی مگر کسی کو بھی بیرون ملک نہ بھیج سکا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے والے انسانی سمگلروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...