لالہ موسیٰ ،کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس کا شیڈول تبدیل
کراچی سے شام 4بج کر 45منٹ پر روانگی ، شام 5بج کر 45منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچے گی لالہ موسیٰ سے صبح 9بج کر 15منٹ پر روانگی ، صبح 10بج کر 5منٹ پر کراچی پہنچے گی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )پاکستان ریلوے نے لالہ موسیٰ اور کراچی کینٹ کے درمیان چلنے والی 17-اپ/18- ڈاؤن ملت ایکسپریس کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملت ایکسپریس کے نئے اوقاتِ کار کی منظوری چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ نے دے دی ،نئے شیڈول کے مطابق17-اپ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے شام 4بج کر 45منٹ پر روانہ ہو کر لالہ موسیٰ شام 5بج کر 45منٹ پر پہنچے گی جبکہ 18-ڈاؤن ملت ایکسپریس لالہ موسیٰ سے صبح 9بج کر 15منٹ پر کراچی کینٹ کیلئے ہوگی اور کراچی کینٹ صبح 10 بج کر 5 منٹ پر پہنچے گی۔
ملت ایکسپریس کا روٹ پنجاب کے اہم ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہے ، سرگودھا، فیصل آباد اور شورکوٹ کی جانب سے آنے والی ریلوے لائنیں خانیوال کے مقام پر مین لائن سے جا ملتی ہیں جس کے باعث اس روٹ پر چلنے والی ٹرینیں پنجاب کے مختلف علاقوں کو جنوبی پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، مسافروں کو سفر سے قبل متعلقہ ریلوے سٹیشن یا پاکستان ریلوے کے ذرائع سے تازہ ترین معلومات اور اوقاتِ کار کی تصدیق کرنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments