گوجرانوالہ چیمبر :خواتین کی مخصوص نشستوں پر صائمہ عندلیب اور مہوش فرخ بلا مقابلہ کا میاب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں خواتین کاروباری شخصیات کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہو گیا ،دونوں امیدوار بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر منتخب ہو گئیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیمبر میں مقررہ شیڈول کے تحت وصول ہونے والے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میسرز احمد انٹرپرائزز کی صائمہ عندلیب اور میسرز ٹیفوڈل انرجی سلوشنز کی مہوش فرخ کوبلامقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر قرار دے دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments