گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی سال کا آغاز
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں انٹرمیڈیٹ کے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا جہاں تقریباً 700 نئی طالبات نے تعلیمی سفر کا آغاز کیا۔
اس موقع پر طالبات کو نئے عزم، امید اور روشن مستقبل کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرسٹ ایئر کا پہلا دن طالبات کی زندگی میں محض نئے تعلیمی سال کا آغاز نہیں بلکہ ان کے خوابوں اور مستقبل کی تعمیر کے سفر کا پہلا اہم قدم ہے ۔ آج کی طالبات میں سے کوئی ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان، استاد، محقق یا مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کرنے والی نمایاں شخصیت بننے کا خواب لئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments