بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا حکومتی اعلان نامکمل فیصلہ :ایس اے حمید

بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا  حکومتی اعلان نامکمل فیصلہ :ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان نامکمل فیصلہ ہے۔

آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز، گردشی قرضے ، مہنگی بجلی، لائن لاسز اور بجلی چوری جیسے مسائل بدستور موجود ہیں، حکومتی ناقص پالیسیوں نے صنعت، کاروبار اور عوام کو مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبا دیا ، ایک میگاواٹ سے زائد صارفین کو براہ راست بجلی خریدنے کی اجازت اور وہیلنگ ماڈل بظاہر مسابقت کی طرف قدم ہے مگر حقیقی اصلاحات کے بغیر اس کے نتائج محدود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی چوری اور بدعنوانی کا خاتمہ، کیپسٹی چارجز میں کمی اور بجلی کے نرخ کم کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...