مخالفین کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے :رضوان دلدار
ہمارے 363ووٹ نکال دئیے ،اب تو میدان میں آ جائیں :وقاص مرزا
گجرات(سٹی رپورٹر )صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چودھری نے گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالف گروپ الیکشن سے بھاگناچاہتے ہیں مگر انہیں بھاگنے نہیں دینگے ، ڈی جی ٹی او نے دونوں پارٹیوں کی باتیں سنیں انہوں نے کچھ اعتراضات لگائے جس کے مطابق 2023 اور 2024میں کچھ ممبران کی ریٹرنوں پر سائن نہیں تھے جبکہ اس وقت وہی سمال چیمبر کو چلا رہے تھے انہی کی ذمہ داری تھی کہ وہ ایک ایک فائل کو چیک کرتے اورسائن کرتے ۔ڈی جی ٹی او نے دونوں گروپوں کو الیکشن اخراجات کی مد میں پانچ’پانچ لاکھ روپے جمع کر انے کا کہا تو مخالف گروپ صاف مکر گئے کہ وہ پیسے نہیں دے سکتے۔
جس پر ہم نے کہا کہ الیکشن اخراجات ہم اٹھاتے ہیں یہ الیکشن کے میدان میں آئیں مگر وہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے کبھی کسی کورٹ کبھی کسی کورٹ جاتے ہیں مگر انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ الیکشن کے سوا اب کوئی راستہ نہیں بچا ۔ وقاص مرزا نے کہا کہ ہمارے 508 میں سے 363 ووٹ معمولی اعتراضات کی بنیاد پر الیکشن پراسس سے نکال د ئیے گئے ہیں جن میں سے صرف 143 ووٹ بچے ہیں اب بھی مخالفین اگر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو پورا شہر چیمبر ممبران سمیت ڈی جی ٹی او آفس کو بھی معلوم ہو چکا ہے کون سچا اور کون جھوٹا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments