منی لانڈرنگ کیس ،سابق صدر ڈی سی کالونی کا جسمانی ریمانڈ

منی لانڈرنگ کیس ،سابق صدر ڈی سی کالونی کا جسمانی ریمانڈ

امجد سلیم ودیگر منظم نیٹ ورک کے ذریعے رقم باہربھجوانے میں ملوث :ایف آئی اے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )سینئر سول جج گوجرانوالہ نے ٹی ٹی کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے مقدمہ میں بزنس مین اور ڈی سی کالونی کے سابق صدر امجد سلیم بٹ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ کی ریڈنگ ٹیم نے حاجی امجد سلیم کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے مقدمہ میں گرفتار امجد سلیم بٹ کو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن احسان صابر کی عدالت میں پیش کر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ امجد سلیم ودیگر کامنظم نیٹ ورک ہے جو آرگنائز طریقے سے مختلف کاروبار کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرتا ہے رقم امریکہ، متحدہ عرب امارات ،چین سمیت دیگر ممالک میں بھجوائی جاتی ہیں جس میں متعدد صنعتکار اور کرنسی ڈیلرز ا ن کی مدد اور رہنمائی کرتے ہیں ۔ مقدمہ میں ممتاز صنعتکار عطا فرید، ان کے بھائی ضیا فرید، وسیم اسلم، میاں شبیر، آصف جٹ، خواجہ تنویر، حامد اور ہارون کے نام شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...