ڈسکہ :ریونیو ملازمین کا دفتر سے غیر حاضر رہنا معمول بن گیا

ڈسکہ :ریونیو ملازمین کا دفتر سے غیر حاضر رہنا معمول بن گیا

ریونیو آفس میں آنیوالے سائلین کو دشواری کاسامنا ،حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ

منڈیکی گورائیہ ،موترہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے ہیڈ کلرک ،تحصیلدار ڈسکہ کے نائب قاصد ،چوکید ار،نائب تحصیلدار اور رجسٹری محرر کی معطلی کے بعد محکمہ ریونیو کے ملازمین نے آفس سے غیر حاضر رہنا معمول بنالیا ۔چند روز قبل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کرپشن اور بدعنوانی کی بنا پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے ہیڈ کلرک محمدالیاس چیمہ ،تحصیلدار ڈسکہ کے نائب قاصد احسان اﷲ چیمہ ’چوکیدار شاہ نواز ’سابق رجسٹری محرر محمدشہباز کو معطل کردیا اور کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمدعلی نے نائب تحصیلدار محمودجاوید باگڑی کو معطل کیاتھا،ان کی معطلی کے بعد محکمہ ریونیو کے ملازمین نے آفس سے غیر حاضر رہناشروع کردیا۔

محکمہ ریونیو کے ملازمین کے غیرحاضر رہنے کی وجہ سے ریونیو آفس میں آنیوالے سائلین کو دشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔ سائلین جب بھی اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس اور ریونیو کے آفس میں جاتے ہیں تو کوئی عملہ موجود نہیں ہوتا۔ سائلین اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس اور محکمہ ریونیو کے آفس کے چکر لگالگاکر شٹل کاک بن چکے ہیں مگران کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔ڈسکہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنرگوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...