بزنس گروپ کاروباری افراد کے مسائل حل کریگا :شیخ عامر

بزنس گروپ کاروباری افراد کے مسائل حل کریگا :شیخ عامر

انتخابی نتائج نے شخصیات کے نام پر سیاست کرنیوالوں کے دعوؤں کا جواب دیدیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)بزنس گروپ کے قائد شیخ عامر رحمن نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں اے اور سی کلاس میں کلین سویپ پر کہا کہ یہ کامیابی ان تمام لوگوں کیلئے واضح جواب ہے جو شخصیات کے نام پر سیاست اور بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فتح کسی فرد کی وجہ سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ملتی ہے ، جب علی ہمایوں بٹ بزنس گروپ میں آئے تو کہا گیا کہ ان کی وجہ سے گروپ کامیاب ہوا اور جب وہ الگ ہوئے تو دعوے کیے گئے کہ بزنس گروپ اب کامیاب نہیں ہو سکتا،انتخابی نتائج نے ان تمام دعوؤں کا جواب دیدیا ۔ شیخ عامر رحمن نے کہا کہ بزنس گروپ کامیابی کو فخر نہیں بلکہ مزید خدمت کی ذمہ داری سمجھتا ہے اور آئندہ بھی چیمبر کی ترقی اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...