ڈسکہ :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صارفین کو مشکلات
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر اورگردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔۔۔
ڈسکہ کلاں ،عوامی روڈ،محلہ اسلام پورہ، پسرور روڈ ،ماڈل ٹاؤن ،پرانی کچہری ،سمبڑیال روڈاور قریبی دیہات کی آبادیوں میں دن اور رات میں کسی بھی وقت بغیر کسی اطلاع کے بجلی بند کئی کئی گھنٹوں کیلئے بند کر دی جاتی ہے جبکہ رات میں 10 بجے بھی بجلی بند کی جاتی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے طلباء و طالبات سمیت علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلو امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جبکہ بجلی نہ ہونے سے پانی کی موٹریں بھی بند ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے گھروں اورمساجد میں پانی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث رات کے اوقات میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments