حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اطفال لیڈر شپ کیمپ

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اطفال لیڈر شپ کیمپ

بچوں کے درمیان مقابلہ حسن قرات و تقریر ، گیمز اور ٹیبلو پیش کئے گئے ، اسناد تقسیم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )شعبہ اطفال حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اطفال لیڈر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریکی گھرانوں اور تحریکی اداروں کے بچوں نے بھر پور شرکت کی،بچوں کے درمیان مقابلہ حسن قرات، تقریری مقابلہ بعنوان چاند ستارہ اور ایک وعدہ منعقد کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف گیمز اور ٹیبلو پیش کئے گئے ،تقریب کی صدارت حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ کی ناظمہ نازیہ عبد الستارنے کی ۔اس موقع پرضلعی ناظمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔
مہنگائی میں ریکارڈ سالانہ 13.9 فیصد کا اضافہ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ،بنیادی ضروریاتِ زندگی کی قیمتیں عام شہری کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جس کے باعث لاکھوں خاندان شدید معاشی دبائو کا شکار ہیں ۔اس موقع پر مقابلہ جات اور دیگر گیمز میں حصہ لینے والے بچوں اور انکی مائوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ،اطفال سمر کیمپ کے شرکا کو اسناد دی گئیں اور مہمانانِ گرامی کو سیرت کتب کے تحائف د ئیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...