راہوالی :دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن ابوذر سپرد خاک

راہوالی :دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن ابوذر سپرد خاک

نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام سمیت ہزاروں افراد کی شرکت ،شہید کو سلامی

راہوالی،گوجرانوالہ (نامہ نگار، نمائندہ دنیا ، سٹاف رپورٹر)ہنگو میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک آرمی کے 23سالہ کیپٹن ابوذر فاروق وڑائچ شہید کو آبائی قصبہ راہوالی کے بڑے قبرستان میں تمام فوجی اعزازات کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی گراؤنڈ میں علامہ عطا المصطفی جمیل چشتی نے پڑھائی جس میں جی او سی کمانڈر میجر جنر ل شاہد ،میجر جنرل ماجد ،بریگیڈیئر علی ،بریگیڈیئر عاطف ،بریگیڈیئر راشد،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ، آرپی او خرم شہزاد وڑائچ ، پاک فوج کے افسروں و جوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ پاک آرمی کے چا ق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی ۔ شہید کے والد حاجی فاروق وڑائچ بیرون ملک سے واپس پہنچے ہیں۔ کیپٹن ابوذر شہیدکے ایصال ثواب کیلئے ہفتہ بعد نماز ظہر جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن میں قرآن خوانی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...