وزیر آباد :چیف کمشنر انکم ٹیکس کی کاروبار ی افراد سے میٹنگ

وزیر آباد :چیف کمشنر انکم ٹیکس کی کاروبار ی افراد سے میٹنگ

کاروباری افرادکے تعاون کے بغیر ٹیکس نظام کو وسیع بنانا ممکن نہیں:خالد جمیل

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیف کمشنر انکم ٹیکس خالد جمیل نے کمشنر انکم ٹیکس علی عدنان خان، ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس تحسین صادق تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر اویس شفقت،ان لینڈ ریونیو آفیسر عامر یونس کے ہمراہ وزیرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیکس نظام سے متعلق امور، کاروباری طبقے کے تعاون اور ٹیکس نیٹ کے فروغ کے حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی کاروباری ادارے ماسٹر بیکرز کو ایف بی آر کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر محمد صادق سینئر نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران محمد اکبر بٹ،صدر صرافہ ایسوسی ایشن وحید الرحمن زرگر،احمد یار وڑائچ، چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن جمال بھٹہ،ایس وی پی حبیب اللہ چودھری، حسن البنا اللہ والے ،عامر ملک،محمد اکرم،نعیم اشرف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔چیف کمشنر انکم ٹیکس خالد جمیل نے کہا کہ ٹیکس کی بروقت اور ذمہ دارانہ ادائیگی ملکی معیشت کے استحکام، عوامی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ، کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر ٹیکس نظام کو موثر اور وسیع بنانا ممکن نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...