ریجن بھر میں بچوں و خواتین کے تحفظ کا ویک منایا گیا
گوجرانوالہ ، وزیر آباد ، سیالکوٹ ،گجرات،منڈی بہائوالدین میں 892 سرگرمیاں
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجن بھر میں بچوں و خواتین کے تحفظ کا ویک، پہلی مرتبہ 892 آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسرخرم شہزاد حیدر وڑائچ کے احکامات پر گوجرانوالہ ریجن کے تمام اضلاع میں 14 ستمبر سے 19 ستمبر تک بچوں اور خواتین کے تحفظ کا ویک بھرپور انداز میں منایا گیا۔ سیفٹی ویک کے دوران ریجن میں 475 آگاہی سیمینارز اور 417 آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا، ضلع وار تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ/ وزیرآباد میں 134 سیمینارز اور 117آگاہی واکس، سیالکوٹ میں 63 سیمینارز اور 43آگاہی واکس، نارووال میں 99 سیمینارز اور 99 آگاہی واکس، گجرات میں 66 سیمینارز اور66آگاہی واکس جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 86سیمینارز اور 85آگاہی واکس منعقد کی گئیں۔ اس سلسلے میں مدارس، سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، چیمبر آف کامرس، جوڈیشل کمپلیکسز، مساجد، جیلز، جنرل بس اسٹینڈز، ورک پلیسز اور دیگر اہم عوامی مقامات پر سیمینارز اور آگاہی واکس منعقد کی گئیں۔ ریجن بھر میں مساجد و مدارس میں 49، سکولز میں 279 جبکہ کالجز میں 97 آگاہی واکس/سیمینارز منعقد کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments