نان فارمل سکولز اساتذہ کو جلد تنخواہ دینے کی یقین دہانی
3 روز میں کتابیں بھی پہنچائی جائینگی ،ڈپٹی کمشنر گجرات کا مختلف سکولوں کا دورہ
گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے محلہ حیات پورہ اور دیگر علاقوں میں قائم 4 گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر نان فارمل سکولز کی اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ 6ماہ سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کو بتایا کہ معاملہ متعلقہ محکمہ کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے اور امید ہے کہ آئندہ دس روز میں بقایا تنخواہیں اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع بھر کے 286 نان فارمل سکولز میں قائم کئے گئے بک کارنرز کیلئے شیلفز پہنچا د ئیے گئے ہیں جبکہ تمام 286 سکولز میں کتابیں بھی آئندہ تین روز میں پہنچا دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments