وزیرآباد میں ڈمپنگ سائٹ پر کمیونٹی پارک بنانے کا فیصلہ
شہروں کو صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنائینگے :جواد پیر زادہ ،اخلاق چٹھہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں ڈمپنگ سائٹ پر خوبصورت کمیونٹی پارک بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے منیجنگ ڈائریکٹر امپیریل گروپ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ سائٹ کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کی ایک سابقہ ڈمپنگ سائٹ جو مکمل بھر چکی ہے اور یہاں پر اسے مٹی ڈال کر میدان کی صورت دے دی گئی ہے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کو کمیونٹی پارک میں تبدیل کیا جائے گا جس پر کام جاری ہے۔
اس اقدام کا مقصد غیر موزوں جگہ کو ایک صاف، سرسبز اور عوامی تفریحی مقام میں تبدیل کرنا اور شہریوں کو بہتر ماحول و تفریحی سہولت فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر ا خلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہروں کو خوبصورت صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب بنائیں گے جس کیلئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ اور ان کی ٹیم دن رات کام کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments