نوشہرہ ورکاں:ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے کا سرکاری رقبہ واگزار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال کی سربراہی میں کرلکے میں ناجائز قابضین سے کروڑوں روپے کا سرکاری رقبہ واگزار کرالیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ واگزار کر ائی گئی سرکاری اراضی کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ دوبارہ قبضہ نہ ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments