مغل چک میں 10سال سے بند ڈسپوزل سٹیشن فعال
راجباہ کنارے ایک ہزار پو دے آلودگی میں کمی کا با عث بنیں گے :ڈپٹی کمشنر
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کے ہمراہ لدھیوالہ وڑائچ کا دورہ مختلف ترقیاتی و صفائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے کوٹ اسحاق راجباہ کے کنارے لگائے گئے ایک ہزار درختوں کا معائنہ کیا جبکہ مغل چک میں 10سال سے بند ڈسپوزل کے دوبارہ آپریشنل ہونے پر افتتاح کر دیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوٹ اسحاق راجباہ کے کنارے لگائے گئے ایک ہزار پودے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے شجرکاری کے ساتھ ساتھ درختوں کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ تناور درخت بن سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طویل عرصے سے بند ڈسپوزل کے فعال ہونے سے مغل چک میں نکاسی آب کے مسائل میں کمی آئے گی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوگا۔نوید احمد نے کہا کہ صفائی کے معاملے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments