جانوروں کی آلائشوں سے غیر معیاری گھی ، آئل کی تیاری ، ادارے روک تھام میں ناکام

 جانوروں کی آلائشوں سے غیر معیاری گھی ، آئل کی تیاری ، ادارے روک تھام میں ناکام

کھیالی ،فرانسس آباد ،دھلے ،راجکوٹ ،گرجاکھ ،چمڑا منڈی میں رات کے وقت مکروہ کاروبار ،ضلعی انتظامیہ ، فوڈ اتھارٹی کی جا نب سے کریک ڈاؤن کا منصوبہ تیار کیا گیا لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ،پیرا فورس ،محکمہ فوڈ اتھارٹی سمیت دیگرادارے شہریوں کو معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی میں مسلسل ناکام، گوجرانوالہ شہر کے سینکڑوں مقامات پر غیرمعیاری،مضر صحت گھی اور آئل کی خریدوفروخت جاری ہے ، بعض علاقوں میں چربی اور دیگر آلائشوں کو پگھلا کر گھی کی تیاری عروج پر ہے جن کے خلاف خفیہ کریک ڈاؤن کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا ۔کھیالی ،فرانسس آباد ،دھلے ،راجکوٹ ،گرجاکھ ،چمڑہ منڈی اوردیگرملحقہ آبادیوں میں رات کے اوقات جانوروں کی آلائشیں وغیرہ پگھلاکر غیر معیاری گھی ،آئل تیار کیاجانے لگا ۔ضلعی انتظامیہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کوئی کریک ڈاؤن نہ ہوسکا ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ پیور فوڈ ایکٹ کے تحت غیر معیاری اورمضر صحت گھی اور آئل کی خریدو فروخت کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں اور ہول سیل ڈیلروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے لیکن تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...