انٹرنتائج:پنجاب کالج مظفرگڑھ کے طلبہ کی پانچ پوزیشنز
عثمان احمد کی جنرل سائنس میں پہلی، مجموعی طور پر بورڈ میں دوسری پوزیشن سندس خان نے 1151 نمبر لیکر خواتین گروپ میں پہلی پوزیشن نام کی
مظفرگڑھ (نامہ نگار)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں پنجاب گروپ آف کالجز مظفرگڑھ کے طلبہ و طالبات نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ پوزیشنز حاصل کرلیں۔ شاندار نتائج پر طلبہ، والدین، اساتذہ اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بورڈ کے نتائج کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کے طالب علم عثمان احمد نے 1161 نمبر حاصل کرکے جنرل سائنس گروپ میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد صائم ذکی نے 1144 نمبر لے کر جنرل سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں سندس خان نے 1151 نمبر حاصل کرکے خواتین کے گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ مریم نوید نے 1155 نمبر لے کر پری میڈیکل خواتین کے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کالج انتظامیہ کے مطابق طلبا و طالبات کی کامیابی معیاری تعلیم، محنتی اساتذہ اور سازگار تعلیمی ماحول کا نتیجہ ہے ۔ معززین شہر، والدین اور اہل علاقہ نے کالج انتظامیہ، اساتذہ اور کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کے نمایاں نتائج سے مظفرگڑھ میں معیاری تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے جاری کوششوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments