ڈسکہ:صرافہ مارکیٹ کے داخلی راستے پر خطرناک گڑھا

 ڈسکہ:صرافہ مارکیٹ کے داخلی راستے پر خطرناک گڑھا

مرمت کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ،متعدد افراد گرکر زخمی ہو چکے :تاجر

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )صرافہ مارکیٹ کے مین دروازے کے سامنے گہرا گڑھا شہریوں کیلئے مشکلات کا با عث بننے لگا ۔ صرافہ مارکیٹ کے مین دروازے کے سامنے گزشتہ دو ماہ سے موجود گہرا گڑھا راہگیروں اور شہریوں کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن گیا جبکہ متعدد افراد کے گرنے کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔مقامی تاجروں کے مطابق گڑھا طویل عرصے سے موجود ہے مگر تاحال اس کی مرمت یا اسے پُر کرنے کیلئے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ گڑھے کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔صرافہ مارکیٹ کے صدر رانامحمدشبیر،جنرل سیکرٹری رانا عامر حسن اور اعجاز بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے گڑھے کو پُر کیا جائے تاکہ شہریوں اور راہگیروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ اور کسی ممکنہ حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...