سیالکوٹ:کمرشلائیزیشن فیس کی عدم ادائیگی ،21 عمارتیں سیل

سیالکوٹ:کمرشلائیزیشن فیس کی عدم ادائیگی ،21 عمارتیں سیل

کچہری روڈ، خادم علی روڈ ، شہاب پورہ، ایبٹ روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں کارروائی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایت پر کمرشلائیزیشن فیس کے واجبات کی عدم ادائیگی پر میونسپل کارپوریشن نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21 کمرشل بلڈنگز کو سربمہر کر دیا۔ کارروائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)میاں سرمد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔سربمہر کی گئی کمرشل بلڈنگز میں 16 دکانیں، دو پلازے ، ایک گودام، ایک شوروم اور ایک ہوٹل شامل ہیں۔ کارروائی کچہری روڈ، خادم علی روڈ، اڈا شہباز خان، شہاب پورہ، ایبٹ روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں کی گئی۔ بلڈنگز کے مالکان مجموعی طور پر 4کروڑ 20 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔ کمرشل بلڈنگز کے مالکان کو کمرشلائیزیشن فیس کے واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد بار نوٹسز جاری کئے جا چکے تھے ، تاہم واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز)میاں سرمد حسین نے کہا کہ کمرشلائیزیشن فیس کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے ، واجبات کی وصولی کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...