ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے سائلین کے مسائل سنے ، احکامات جاری
وہاڑی(خبرنگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل سے شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہورہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر کارروائی کی جائے اور انہیں بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری محکموں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments