ڈی سی خانیوال کا دورہ سرائے سدھو ،عوامی سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی خانیوال کا دورہ سرائے سدھو ،عوامی سہولتوں کا جائزہ

نکاسی آب، صفائی، پارکس اور سپورٹس سہولتیں بہتر بنانے کیلئے جامع پلان طلب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد نے سرائے سدھو کا تفصیلی دورہ کیا اور شہری سہولیات، صفائی ستھرائی اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے سرائے سدھو میں نکاسی آب اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈسپوزل ورکس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع کونسل کے افسران کو نکاسی آب کے مسائل فوری حل کرنے اور نظام کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل، شہری سہولیات اور عوامی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لیڈیز پارک کا دورہ کرکے اس کی اصلاح و بحالی کے لیے جامع پلان طلب کیا۔ انہوں نے سپورٹس جمنیزیم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ بعد ازاں قبرستان کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر ضلع کونسل کو تمام ضروری اقدامات پر مشتمل جامع پلان تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جاسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...